19

مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے،آرمی چیف

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع حل کئے بغیر امن ممکن نہیں ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیر انسانی محاصرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے،آرمی چیف نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں