7

مسلم لیگ (ق) یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی،طارق زماں گجر

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق زماں گجر نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں جو کام کئے عوام ان کو آج بھی سنہری حروف میں یاد کرتی ہے اور ان کی طرف سے مختلف شعبوں میں کئے گئے ترقیاتی کاموں سے عوام آج بھی مستفید ہو رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنئیر نائب صدر رانا عبدالطیف کی جانب سے تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق)یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی اور ہر کارکن اپنے گھرپر پاکستانی پرچم لہرائے گا،چوہدری پرویز الہی جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے،اس لئے مسلم لیگ (ق)کی تنظیم سازی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے،عوام جوق در جوق مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں،آنے والا دور مسلم لیگ (ق) کا ہے ،آئندہ بلدیاتی الیکشن کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،کارکنوں اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو بلدیاتی الیکشن میں بھرپور نمائندگی دی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہکارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہم ان کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے ہیں ،اس موقع پر سٹی صدر چوہدری اللہ دتہ انصاری، سنئیر نائب صدر چوہدری یسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعد بن شفیع،چوہدری شبیر ،میاں ناصر، فوجی حنیف، رانا اشرف، رانا ارشد ،رانا شان، ملک نسیم، حاجی جاوید ،حاجی آصف، ظفر اقبال، صفدر شاہین، اے ڈی خان، چوہدری علی اکبر،چوہدری حمزہ سمیت اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں