18

مسلم لیگ نون کا ایک ہی بیانیہ ہے اور وہ نواز شریف کا ہے،رانا ثنا اللہ

لاہور(بیورو رپورٹ)رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا ایک ہی بیانیہ ہے اور وہ نواز شریف کا ہے، سابق وزیر اعظم نے ہمیشہ سویلین بالا دستی کی بات کی، ویڈیو بنانے والے سامنے آئیں اور فرانزک کرائیں،صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاری کی گئی ویڈیو پر محمد زبیر کے مؤقف کا علم نہیں، سمجھ نہیں آتی ویڈیو کے ذریعے محمد زبیر سے کیا منوانا چاہتے ہیں، ویڈیو معاملے پر محمد زبیر کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، میڈیا ویڈیو کے حوالے سے تحقیق کرے، کسی غیر اخلاقی عمل کی حمایت نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں