4

مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا،آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی، سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا، ان کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے،آصف زراری کے فرنٹ مین کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا، عدالت نے مشتاق احمد کو 9 ستمبر تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے رکھی تھی،جمعرات کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں آصف زرداری کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں