7

مظفرگڑھ، تلخ کلامی پر دکاندار کی فائرنگ، سعودی پلٹ نوجوان قتل

مظفرگڑھ،معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے سعودی عرب پلٹ نوجوان کو قتل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق بستی درکھان موضع دین پور میں سعودی عرب پلٹ نوجوان محمد بلال اور قریبی دکاندار عبدالغفور میں کسی لینے اور واپس نہ کرنے کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی،جس کے بعد طیش میں آکر عبدالغفور نے بلال پر فائرنگ کردی اور محمد بلال موقع پر ہی دم توڑ گیا،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور اہل علاقہ اور پولیس نے ملزم کو اسکے گھر سے گرفتار کرلیا،پولیس نے فرانزک ٹیموں کے ذریعے شواہد اکٹھے کیے اور اسکے بعد مقتول کی لاش ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردی گئی،واقعے کے بعد مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے زراعت سردار عبد الحئی دستی بھی سابق وائس چیئرمین اعظم خان بلوچ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے اور مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں