6

مظفر گڑھ،جج سے بد تمیزی،ایکسیئن انہار کے واریٹ گرفتاری،200 ملازمین پر مقدمہ

ملتان،خان گڑھ،میرہزار خان (نمائندگان پی این این اردو)محکمہ انہار مظفرگڑھ کے ایکسین محمد عثمان کی طرف سے 200 ملازمین کے ہمراہ لیبر کورٹ مظفرگڑھ پر دھاوا بولنے لیبر کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ کی عدالت میں داخل ہو کر بدتمیزی کرنے اور جج کو عدالت داخل نہ ہونے دینے پر مظفرگڑھ پولیس نے ایکسیئن انہار سمیت 200 ملازمین کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 396/21 درج کیا گیا ہے، انہیں مقدمہ کے مدعی پنجاب لیبر کورٹ نمبر11 ڈیرہ غازی خان‘ مظفرگڑھ کے اسسٹنٹ عبدالمبین ولد عبدالمنان ساکن فیصل آباد کی مدعین میں درج کیا گیا ہے اور عدالت کی طرف سے ایکسیئن محمد عثمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں ‘ پولیس کو ان کی فوری گرفتاری کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 200 ورک چارج ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ قبل ازیں لیبر کورٹ نے ورک چارج ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایکسیئن کو طلب کر رکھا تھا اور وہ تنخواہوں کی ادائیگی میں لیت و لعل سے کام لے رہے تھے واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے ہڑتال کردی اور اس واقعہ کی پر زور مذمت کی صدر بار سردار عبدالقیوم خان دستی جنرل سیکرٹری ملک شفیق الرحمن ملانہ نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ وہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جبکہ واقعہ کے خلاف چیئر مین ایمپلائز پاسبان یونین کے صدر نے آج اکاونٹس کے باہر دھرنا دینے اور احتجاج کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں