30

معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں نئی سیوریج لائن کا کام مزید تیزکرنیکا حکم

ملتان،منیجنگ ڈائر یکٹر واسا ناصر اقبال نے معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کے لئے لگائی جانے والی نئی سیوریج لائن کا کام مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں،نئی سیوریج لائن علی چوک سے باوا صفرا روڈ اور میلہ گراؤنڈ تک لگائی جا رہی ہے،(36) انچ قطر کی نئی سیوریج لائن ڈالنے سے سمن آباد، گلبرک کالونی،رائٹرز کالونی سمیت دیگر علاقوں کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی،قبل ازیں مذکورہ علاقوں کا سیوریج کا پانی دولت گیٹ چوک سے مچھلی مارکیٹ کی جانب چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر پہنچتا تھا اب مچھلی مارکیٹ پر سیوریج لائن کی شدید بندش کے بعد معصوم شاہ روڈ کے ایریا کا پانی علی چوک سے نئی سیوریج لائن کے ذریعے موڑ کر میلہ گراؤنڈ تک ٹرنک سیوریج لائن تک ڈالا جائے گا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے ایمرجنسی حالات کے پیش نظر نئی سیوریج لائن کاکام جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے چوک کمہاراں والا پیراں غائب روڈ پر 24 انچ قطر کی سیوریج لائن پر کراؤن فیلئیر کی مرمت کے بعد سڑک کی بحالی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں بیک فلنگ مکمل کروا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں