10

معلم نے دھوپ میں بچے کو کان پکڑواکر ٹانگ سے محروم کردیا

کرم پور(نمائندہ پی این این اردو)مدرسہ کے معلم کا بچے پر تشدد ،بچہ بے ہوش ایک ٹانگ سے معذور ،معلم کے خلاف مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق کرم پور کے نواحی موضع بورانہ کے رہائشی عمران عباس نے تھانہ کرم پور کو دی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا کہ میرا بیٹا منور عمر 10سال محلے کی مسجد میں قرآن پاک پڑھتا ہے،مدرسے میں لیٹ آنے پر معلم مولوی محمد اختر نے میرے بیٹے کو دھوپ میں کان پکڑائے اور تشدد کیا جس سے بچہ بے ہوش ہو گیا اور تشددسے ایک ٹانگ سے معذور ہو گیا ،جس پر تھانہ کرم پور نے کاروائی کرتے ہوئے معلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں