11

معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اتائیت کا مکمل خاتمہ نہایت ضروری ہے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر

ملتان(سٹاف رپورٹر)اتایئت ایک ناسور ہے جس کے مکمل خاتمہ کیلئے سختی سے نمٹا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے،مزید یہ کہ زائد المعیاد، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے،تاکہ مریضوں کو معیاری ادویات میسر ہوسکیں،یہ باتیں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب عمران سکندر بلوچ نے ہیلتھ سیکرٹریٹ ملتان میں سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کے ہمراہ کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں،انہوں نے تمام ڈرگ انسپکٹروں اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے معاشرہ سے اتائیت کو مکمل خاتمہ نہایت ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جعلی، غیر معیاری او ر زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں، یہ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اتائیوں اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،انہوں نے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادوں پر ان کے خلاف کارروائیاں کریں،ان عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اتائیت اور غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت کے گھناؤنے عمل و کاروبار کے مکمل خاتمہ تک یہ آپریشن جاری رہنا چاہئے اور اس حوالے سے کسی بھی سطح پر اس میں کوئی رکاوٹ اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد خلیل سکھانی، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور ڈرگ انسپکٹرز شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں