8

مقدس قوانین میں معمولی سی ترمیم کرنے پر تحریک تحفظ ختم نبوت چلائیں گے،مولانا راشد محمود سومرو

ملتان(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت قوانین میں ترمیم کی سازش کی جارہی ہے،ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت نے مقدس قوانین میں معمولی سی ترمیم کی کوشش کی تو تحریک تحفظ ختم نبوت چلائیں گے،مولانا راشد محمود سومرو جمعیت علمائے اسلام یونٹ مولانا خالد محمود سومرو رشید آباد ملتان کے زیر اہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،کانفرنس میں مولانا عطائی الرحمان، حافظ شفیق احمد، مولانا ایاز الحق قاسمی نے خصوصی شرکت کی جبکہ حاجی عبد الرحمن، الحاج زاہد مقصوداحمد قریشی نگران تھے،مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام علماءکرام، مجلس تحفظ ختم نبوت، ختم نبوت کے محافظ ہیں،پوری زندگی اس کا دفاع کریں گے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں غیر شرعی اقدامات کئے جارہے ہیں،اخلاقیات کا جنازہ نکالا جارہا ہے، فحاشی و عریانی کا سیلاب تیزی سے پھیل رہا ہے ایسے میں دینی جماعتوں کومتحد ہوکر میدان میں آنا ہوگا،غیر شرعی اقدامات کو روکنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،جمعیت علمائے اسلام غیر شرعی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کرے گی،73 کے آئین سے چھیڑ چھاڑ نہیں ہونے دے گی، کانفرنس سے جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا ایاز الحق قاسمی مولانا پیر عامراختر نقشبندی مولاناوسیم اسلم مولانا اکمل مولاناجنید عبدالعزیز انجم قاری سلمان رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر سختی سے عمل کیا جائے قادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے، کانفرنس میں جے یو آئی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری قاری یاسین، تحصیل امیر مولانا حبیب اکبر، قاری محمداسلم ،مولانا عبداللہ خادم ،قاری خلیل احمد عبدالستار خان کاکڑ ،مفتی عتیق الرحمن ،مفتی محمد فاروق ،قاری محمد جلال ،قاری فیاض الرحمن ،میاں جمشید اجمل،مولانا معاویہ انصاری قاری رشید زاہد حبیب ، حافظ انیس الرحمن، حافظ جمشید،مولانا محمود الحسن غوری مولانا کریم اللہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی محفل میں ختم نبوت زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں