8

ملازمین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ذمہ داری ہے،سی ای او میپکو اکرام الحق

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ ملازمین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ہڑتال اور احتجاج مسائل کا حل نہیں ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں کئے جانے والے10فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن بورڈآف ڈائریکٹرز کو منظوری کے لئے بھیج رہے ہیں،ملازمین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے کیسزبھی جلد از جلد بھیجے جائیں گے، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو ورکرز یونین کی جانب سے پیش کردہ 18نکاتی مطالبات پر جلد عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا،لیبریونین اور ملازمین ہمارے ساتھی ہیں ان کا ہر حال میں ساتھ دیں گے اور درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے،واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشیداحمد خان نے کہا کہ افہام و تفہیم سے مسائل کا حل بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ظاہر کرتاہے،میپکو انتظامیہ نے 25فیصد ہارڈ شپ الاؤنس اور بونس دلواکر ملازمین کے دل جیت لئے ہیں،میپکو ملازمین اور افسران ایک خاندان کی طرح دفاتر میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ہماری پوری کوشش ہے کہ صارفین کو بجلی فراہم کرنے کی قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے رہیں،ایسے خدمات سرانجام دیں جس سے انتظامیہ کی عزت ہو اور ملک کا وقار بلند ہو،انہوں نے میپکو ملازمین کے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکیڈر دینے، ملازمین کے آف ڈے ویجز، اوورٹائم، ٹی اے /ڈی اے اور دیگر واجبات اداکئے جائیں،فیلڈ میں حادثات کی روک تھام کے لئے جدید بکٹ کرینو ں کی فراہمی، دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے لائن سٹاف کے لئے وزیر اعظم امدادی پیکج کی فراہمی، ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے 10فیصد پروموشن کوٹہ، بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے لئے میپکو سٹاف کے ہمراہ سیکیورٹی کا بندوبست کروایا جائے،ان مطالبات پرچیف ایگزیکٹو آفیسر نے یونین عہدیداروں کو یقین دہانی کروائی کہ تمام مطالبات جلد از جلد حل کئے جائیں گے، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن، جنرل منیجر آپریشن محمد یعقوب شیخ، جنرل منیجر کسٹمرسروسز نوازندیم گجر، جنرل منیجر ٹیکنیکل رئیس عبدالاحد، ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی، ڈائریکٹر لیگل جمشید نیازی،ڈائریکٹرٹرانسپور ٹ اینڈ سکیورٹی میجر (ر) فرخ جاوید گھمن، چیف انجینئرز رانا عبدالستار، محمد نعیم، ناصر ایازگورمانی، صدیق اللہ خان،پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن رانا محمد ایوب، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن محمد اقبال خان پہوڑ، ڈائریکٹرمیٹریل مینجمنٹ محمد صدیق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں