21

ملتان،آر پی او منیر مسعود مارتھ کا ریجن میں گداگری،منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کے حکم پر ملتان ریجن میں گداگری،منشیات فروشی کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ نے ملتان ریجن کے ڈی پی اوز کو گداگری،منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے آر پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے اسی طرح پیشہ ور بھکاریوں کی چیرہ دستیوں سے عوام کو بچانا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے،جسے پورا کرنے کیلئے ہر ضلع میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور منشیات مافیا کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں