21

ملتان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا ای خدمت اور اراضی سنٹر کا دورہ،غیر حاضری پر اے ڈی ایل آر عاصم رفیق کو شوکاز نوٹس

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ای خدمت مرکز پر سہولیات کی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ای خدمت مرکز اور اراضی سنٹر کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر اے سی سٹی نے غیر حاضری پر اے ڈی ایل آر سٹی کو شوکاز جاری کردیا اور اے ڈی ایل آر سٹی عاصم رفیق کو حاضری بہتر کرکے سروسز ڈیلوری کی ہدایت بھی کی،اے سی سٹی نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات بھی جاری کئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ای خدمت مرکز میں ایک چھت تلے تمام ریونیو سروسز فراہم کی جارہی ہیں،اے سی سٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کو مثالی بنانے کا ٹاسک دیا ہے،ضلعی انتظامیہ اراضی سنٹرز میں سروس کوالٹی کی سخت مانیٹرنگ پر عمل پیرا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مخلتف برانچز کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں