13

ملتان،اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی،محکمانہ پروموشن امتحان کے نتائج جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے پرنسپل انجینئرعبدالرحمان نے سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن عاصم علی جاوید کے مطابق پروموشن امتحان میں ریجن بھر سے 20سینئر کلرکوں نے شرکت کی اور تمام کامیاب ہوئے،کامیاب ہونے والے سینئر کلرکوں میں شاہانہ سجاد، ثناء ملک، رضوان احمد، فیصل محمود، محمد سلیم جاوید (ملتان)، فیصل مسیح، قاسم اللہ قریشی اورنعیم اقبال(شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن)، عمران قریشی اورطاہر سجاد(میپکو ہیڈ کوارٹر)، سمیرا جمیل اور محمد ارشد اقبال (جی ایس او ملتان)، فراز ذکاء (بہاولپور)، صائمہ انجم (میٹریل مینجمنٹ ملتان)، فرح یاسمین اور مہتاب حسن (ساہیوال)، نورین مشتاق، میمویہ یاسین اور سعدیہ کنول (کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ) اور محمد آصف (رحیم یار خان) شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں