9

ملتان،الیکٹرک پاورکمپنی میں 7 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے7 افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں،جنرل منیجر کسٹمر سروسز میپکو انجینئر محمد نواز ندیم کو خالی آسامی پر جنرل منیجر آپریشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کردیا ہے،جبکہ چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن میپکوانجینئر محمد نعیم کو جنرل منیجر کسٹمرسروسز میپکو کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ڈائریکٹرکمرشل میپکو محمد ارشد دھرالہ کو ڈائریکٹرجنرل (Mirad) میپکو ہیڈ کوارٹر کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، اسسٹنٹ منیجر (کمپلینٹ)ریجنل شکایات سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر محمد شبیر کو ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن میاں چنوں اور ان کے پیشرو ایس ڈی او کامران الیاس کو سکندرآبادسب ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،جبکہ ایس ڈی او سکندرآباد سب ڈویژن ظفر اقبال کواسسٹنٹ منیجر (کمپلینٹ)ریجنل شکایات سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں