16

ملتان،انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن کا بھتہ وصولی پر تھانہ کپ ایس ایچ او کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تاجروں سے ماہانہ ہزاروں روپے کی منتھلی کی زبردستی وصولی اور بے بنیاد مقدمات، گرفتاریوں پر تھانہ کپ کے ایس ایچ او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر سید عرفان شاہ،جنرل سیکرٹری شیخ خرم شہزاد نے کی،اور اس موقع پر متاثرہ دکاندار محمد رمضان سے ماہانہ دس ہزار روپے کی منتھلی نہ ملنے پر اس کے کم سن طالبعلم بیٹے کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت بھی کی گئی،مظاہرین نے اس موقع پر تھانہ کپ کے ایس ایچ او کے خلاف نعرے بازی بھی کی،اور اس موقع پر سید عرفان شاہ، شیخ خرم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کپ کے ایس ایچ او نے کراچی میں دکانداروں سے بھتہ وصولی کی طرح ملتان کے تاجروں پر زمین تنگ کردی ہے اور اپنے علاقہ میں تمام تاجروں، دکانداروں کو کہا ہے کہ وہ اسے ماہانہ دس ہزار روپے کی منتھلی دیں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات در ج کئے جائیں گے اور متاثرہ دکاندار محمد رمضان سے جب مذکورہ ایس ایچ او نے ماہانہ دس ہزار روپے کی منتھلی مانگی اور اس کے انکار پر ان کے کم سن طالبعلم بیٹے پر بے بنیاد جھوٹامقدمہ بناکر رات بھر حوالات میں رکھا جو کہ ابھی تک ذہنی اذیت میں مبتلا ہے اسی طرح مذکورہ ایس ایچ او نے کریم نواز سے بھی دو ٹرنک پیٹیاں وصول کیں لیکن ان کی 24000ہزار دینے کے بجائے الٹا سنگین مقدمات کی دھمکیاں دیں اسی طرح ملتان کے کئی تاجروں سے ایس ایچ او آصف شہزاد لوٹ مار کر چکا ہے اگر مذکورہ ایس ایچ او کو فی الفور نوکری سے برخواست نہ کیا گیا تو تاجر برادری احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی اسی لئے آر پی او، سی پی او ملتان فی الفور نوٹس لیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی سے بھی مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں