9

ملتان،انجمن تاجران عثمانیہ بازار اعظم روڈ کا دن میں ٹریکٹر ٹرالی شہر میں چلانے پر احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)صدر چوہدری پرویز گجر کی قیادت میں انجمن تاجران عثمانیہ بازار اعظم روڈ کے تاجروں کا دن میں ٹریکٹر ٹرالی شہر میں چلانے اور ریت اور مٹی لوڈ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کو ترپال سے بغیر ڈھانپ کر روڈ پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز گجر نے کہا کہ مٹی اور ریت بغیر ترپال کے لوڈکرنیوالی ٹریکٹر ٹرالیاں سے مٹی اڑکر پیچھے اور ساتھ سے گزرنیوالی سائیکل ،موٹرسائیکل سواروں اورراہگیروں کی آنکھوں میں پڑتی ہے اور سانس لینے میں تشواری کا سامنا رہتا ہے،ان ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے کئی حادثات ہوچکے ہیں،لیکن اس کے باوجود ٹریکٹر ٹرالیاں والے قانوں کے حکم کو ہوا میں اڑا رہے ہیں، سرکاری حکم کے تحت دن میں ٹرالیاںروڈ پر لانا سخت منا ہے،لیکن ٹریفک پولیس اور تھانہ صدر کی پولیس ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی ہے،جبکہ ہم تھانہ صدر ،چیف ٹریفک پولیس کو کئی بار درخواستیں دے چکے ہیں کہ اس روڈ پر سکول کے ٹائم پر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کا داخل بند کیا جائے،لیکن آج تک کوائی سنوائی نہیں ہوئی،ہم کمشنر ملتان،ڈی سی ملتان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ٹریکٹر ٹرالیوں کا دن کے وقت شہرمیںداخلہ بند کیا جائے اور شہر میں آنے والی ٹرایکٹر ٹرالی کو ترپال سے ڈھانپ کر آنے کی اجازت دی جائے نہیں تو تاجر برادری مکمل شٹر ڈاؤن کرکے روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہوگی،مظاہرہ میں سلیمان انصاری،اعظم شیخ،حاجی محمد سلیم ،محمد مہربان،حافظ طارق،راشد قریشی،محمد شکیل ،رانا فاروق،نعیم ذرگر ودیگر تاجر رہنما شریک تھے،مظاہرین نے ٹائر جلاکر روڈ بھی بلاک رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں