13

ملتان،انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی تقریب،انسٹالیشن ڈسٹرکٹ چیئرمین سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)انرویل ڈسٹرکٹ 343کی نومنتخب عہدیداران کی تقریب انسٹالیشن ڈسٹرکٹ چیئرمین سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیا،سبکدوش چیئرمین رضوانہ تبسم درانی نے نومنتخب چیئرمین شاہدہ نسیم کو جبکہ شاہدہ نسیم نے وائس چیئرمین مس روبیلا،سیکرٹری مینا غوری،سیکرٹری مالیات قیصرہ سیال،بلیٹن ایڈیٹر فرح خان،ای ایس او شاہین معظم خان خاکوانی،ڈاکٹر عابدہ سمیت ڈسٹرکٹ سے منسلک کلب صدور سیکرٹریزکو کالر پہنائے اور باقاعدہ نشستیں تبدیل کرکے چارج سنبھالا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین ڈسٹرکٹ 343مسز شاہدہ نسیم نے کہا کہ انرویل سماجی فلاحی عالمگیر تنظیم ہے جس کی ممبران خواتین لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر میں سماجی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں انر ویل ڈسٹرکٹ رواں سال پنک فرسٹ تھیم کے ساتھ کام کا آغاز کررہا ہے،جس کے تحت خواتین کے مسائل پر کام کیا جائے گا،جس میں انہیں خودمختار بنانے،صحت،تعلیم،روزگار کے حوالہ سے منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے حوالہ سے بھی کام کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ضرورت والے ایریاز میں درخت پودے لگائے جائیں گے انہوں نے سالانہ پروگرام شرکاء سے شیئر کیا سبکدوش چیئرمین رضوانہ تبسم درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ڈسٹرکٹ نے اہم منصوبوں پر کام کیا اور بڑے منصوبہ تونسہ کے ریتلی علاقہ میں ہسپتال کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اگلے سال مئی تک باقاعدہ کام کا آغاز کردے گا عائشہ مظہر،مینا غوری،طاہرہ نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انرویل خطہ میں سماجی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے سماجی کاموں کا دائرہ کار بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ رفاعی منصوبوں کے لیے انرویل کے جنوبی پنجاب کے دیگر پسماندہ علاقوں میں مزید کلب قائم کئے گئے ہیں جن میں تونسہ،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین رضوانہ تبسم درانی کی کاوشوں سے انرویل ڈسٹرکٹ 343کے کلبز کی تعداد اب 20ہو چکی ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں تقریب سے مسز سعادت منیر،ارم اقبال،عظمی بشیر،یاسمین خاکوانی،رخسانہ نعیم نے بھی خطاب کیا تقریب میں ملتان،جھنگ،خانیوال،ساہیوال سے کلبز عہدیداران ممبران نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں