11

ملتان،انسداد خسرہ مہم بھرپور انداز میں جاری،5لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو انجکشن لگا دئیے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد خسرہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اب تک محکمہ صحت کی جانب سے 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ انجکشن لگا دئیے گئے ہیں،جبکہ مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ہدف رکھا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو خسرہ مہم کے حوالے سے بھرپور آگاہی دینے کی بھی ہدایت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اس مہم کے اہداف حاصل کئے جاسکیں،عامر کریم خاں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں،27 نومبر تک جاری مہم کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں گے،دریں اثنا محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے خسرہ مہم کو کامیاب کرنے کیلئے منفرد آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے جمعہ المبارک کے موقع پر مختلف مساجد میں جاکر سپیکر پر عوام کیلئے پیغامات دیے اور اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں