4

ملتان،انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزز کے اربن فاریسٹ ایریا میں شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں کلین اینڈ گرین مہم پورے جوبن پر ہے،ہسپتالوں، سکولوں اور سرکاری دفاتر کو سرسبز و شاداب بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزز کے اربن فاریسٹ ایریا میں آم کا پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد طیب خان ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایم آئی کے ڈی علی رضا زیدی،ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر ایکسٹیشن محمد افضل، ایس ڈی اورز محکمہ جنگلات حماد رضا اور نصیر احمد بھی اس انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری بہترین سرمایہ کاری ہے،ملتان کے تمام تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو سرسبزو شاداب بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر” خدمت آپکی دہلیزپر” پروگرام کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان مہم بھی جلد شروع کی جارہی ہے،پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مون سون شجرکاری مہم پانچ ماہ جاری رہے گی،وزیر اعظم اگست کے پہلے ہفتے میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کریں گے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی لانے کے لئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی ضروری ہے،شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی،انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے ضلع ملتان میں شجرکاری کے لئے3 لاکھ 21ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اس کے علاوہ محمکہ جنگلات اور زراعت کے اشتراک سے ملتان میں ایک ایکڑ رقبے پر میواکی جنگل لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔پلان کے تحت ایک ایکڑ میواکی جنگل میں8 سے زائد اقسام کے1700 پودے لگائے جائیں گے۔شجرکاری مہم کے اختتام پر آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں