11

ملتان،انٹرنیٹ ویب سائٹ کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے انٹرنیٹ ویب سائٹ کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے،قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد طاہر کے خلاف ویب سائٹ کے نام پر فراڈ کا الزام ہے،ملزم اس ویب سائٹ کا آنر ہے اس لئے ملزم کو رقم کی برآمدگی اور دھوکہ دہی پر گرفتار کیا گیا ہے،اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،تاہم عدالت نے پولیس استدعا منظور کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں