11

ملتان،انٹر کے امتحانات آج ختم ہوجائیں گے،نیا تعلیمی سال یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات آج ختم ہوجائیں گے ، بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات آج ختم ہوجائیں گے،آخری روز بائیولوجی، ریاضی، مائیکرو بائیولوجی، فزیو تھراپی کے پرچے ہوں گے جبکہ ریڈیو گرافِکس، فائن آرٹس، لائبریری سائنس اور ڈینٹل ہائی جین کے پرچے ہوں گے۔ انٹرکے پرچوں کی چیکنگ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی،نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویزسامنے آگئی بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے نیا تعلیمی سال یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی جس کی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں میں لی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں