15

ملتان،اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن ریجنل آفس میں بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین میں چیک تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی سیکرٹری وزارت سمندرپار اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عشرت علی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں اور یہ پاکستان معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بیرون ممالک وفات پانے والوں کے اگر کوئی بقایا جات کسی ملک یا محکمہ کے ذمہ ہونگے تو اس کی ادائیگی کیلئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہر طرح کی ان کے لواحقین کی مدد کرے گا،اس سلسلے میں اگر کوئی کاغذات بنوانے ہونگے تو ہمارے لوگ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ہم اوورسیز پاکستانیز کی خدمت کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ریجنل آفس ملتان میں بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی بیوگان اور ان کے والدین میں چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرقا یحییٰ ریجنل ہیڈ اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ملتان نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردگی کیا اور ان کو صبر کی تلقین کی اور ساتھ ہی جنوبی پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز فانڈیشن کے دفتر کی کارکردگی پر روشنی ڈالی،تقریب میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہیڈآفس اسلام آباد سے مصطفیٰ حیدر، ڈائریکٹر ویلفیئر اینڈ سروسزنے خصوصی طور پر شرکت کی اور تمام آفیسران و سٹاف اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ریجنل آفس ملتان بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں