13

ملتان،آئس فیکٹریز آنرز ایسوسی ایشن کا میپکو کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)آئس فیکٹریز آنرز ایسوسی ایشن کا میپکو کی غنڈہ گردی کے خلاف پریس کلب کے باہر صدر شاہد عزیز کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،تفصیل کے مطابق آئس فیکٹریز آنرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد عزیز نے اپنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ میپکو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میپکو کی جانب سے تمام آیس فیکٹریز کو کمپیوٹرائز بل دیئے گئے جسکی آخری تاریخ 20.7.21تھی تمام فیکٹریزکے بل مقرر تاریخ میں ادا کردیئے گئے،مگر میپکو کے ایس ڈی اوز اپنی جیبیں گرم کرنے ناجائز اونرز کو حراساں و پریشان کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے 29.7کو دوبارہ ہاتھوں سے بنائے خودساختہ بل جو لاکھوں روپے پہلے کے ہیں دیئے گئے،اس حوالے سے فیکٹریز اونرز نے ایس ڈی اوز سے بات چیت کی گئی،مگر ایس ڈی اوز نے کنکشن کاٹنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے غلیظ زبان استعمال کی جو ہمارے پاس ریکارڈنگ موجود ہیں،مزید کہا کہ میپکوملازمین اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے فیکٹریز اونرز کو ناجائز پریشان کرنا معمول بنالیا ہے،کیونکہ میپکو کرپشن اور چوری میں اس وقت سرفرہرست ہے،مظاہرین نے اعلی حکام وزیر اعظم پاکستان،وزیر بجلی و پانی سے اپیل کی ہے کہ آئس فیکٹریز اونرز کا معاشی قتل فوری طور پر بند کیاجائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ وسیع کیاجائے گا،جس کی ذمہ داری متعلقہ ایس ڈی اوز اور ملازمین کے اوپر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں