9

ملتان،آن لائن ایجوکیشن کیلئے قائم ٹیلی سکول کی مد میں ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کا انکشاف

ملتان(سٹاف رپورٹر)آن لائن ایجوکیشن کے لئے قائم ٹیلی سکول کی مد میں ورلڈ بینک سے دس کروڑ 44 لاکھ روپے قرض لیا گیا،تفصیل کے مطابق آن لائن ایجوکیشن کے لئے قائم ٹیلی سکول کی مد میں ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے سرکاری ٹیلی ویژن پر پہلی تا بارہویں جماعت تک کا تعلیمی مواد نشر کرنے کے لئےتین مہینے کا معاہدہ کیا، حکومت نے 9 جولائی 2020ء میں ٹیلی سکول کے لئے قرض لینے کا معاہدہ کیا، آن لائن ایجوکیشن پر آگاہی دینے کے لئے اوریئنٹ میکن فرم کے ساتھ تین مہینے کا کنٹریکٹ کیا گیا،ٹیلی سکول کی آگاہی مہم ڈیزائن کرنے کے لئےپرائیویٹ فرم کو 2 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی۔ٹیلی سکول کے لئے وصول کردہ ورلڈ بینک کا قرضہ بمعہ سود واپس کرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں