18

ملتان،ایئر پورٹ اپروچ روڈ پر پیپسی گودام کے زیر استعمال ایم ڈی اے کی جگہ واگزار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن،اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ کی نشاندہی پر سورج میانی روڈ نزد سکندری نالہ ایئر پورٹ اپروچ روڈ پر پیپسی گودام کے زیر استعمال ایم ڈی اے کی جگہ برائے ایئر پورٹ روڈ کو کلیئر کروا لیا گیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ محمد عمیر ملغانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز،انفورسمنٹ عملہ،نفری پولیس و ہیوی مشینری آپریشن میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں