11

ملتان،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کا مشترکہ آپریشن،تجاوزات کا خاتمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن،انفورسمنٹ ٹیم نے کراروائی کرتے ہوئے بی سی جی چوک سے،قاسم پور کالونی نہر تک جبکہ شیر شاہ روڈ عسکریہ چوک سے تحصیلدار موڑ،گارڈن ٹاؤن، نادرآباد پھاٹک،مل پھاٹک،گلشن شجاع شیر شاہ روڈ علی چوک پل مظفر آباد تک روڈ سائیڈ پر قائم تمام تر تجاوزات کو کلیئر کروا دیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی،جبکہ انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس محمد سلیم سکندر و عملہ،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں