8

ملتان،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کی کارروائی،مختلف مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ شالیمار کالونی نزد ٹیوٹا شوروم والی گلی میں گاڑیوں کی پارکنگ سے بند ہونے والا راستہ واگزار کر ادیا گیا اور ٹیوٹا شوروم مالکان کو آئندہ سڑک پر پارکنگ نہ کرنے کی وارننگ جاری کر دی گئی،جبکہ رضیہ ہسپتال والی گلی میں سروس سٹیشن کے گلی کی جانب شٹر گیٹ بند کرا دیئے گئے،علاوہ ازیں سیداں والا بائی پاس چوک،بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی مین گیٹ،اڈہ صدیق آباد اور لطف آباد تک روڈ کی حدود میں قائم تمام تر تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی،جبکہ اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ عملہ ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں