11

ملتان،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیرمنظور شدہ تعمیرات کیخلاف آپریشن،20 سے زائد دکانیں سیل


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیرمنظور شدہ اور بغیر کمرشلائزیشن تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،انفورسمنٹ ٹیم نے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کمرشلائزیشن ونگ کی نشاندہی پرکارروائی کرتے ہوئے ملتان پبلک سکول روڈ پر مجموعی طور پر 20 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا،مجاہد ٹاؤن میں راؤ اعجاز کے رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کرنے پر تعمیرات گرا دیں،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کمرشلائزیشن شاہد انور مجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کمرشلائزیشن رضوان منشاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹرانفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،پولیس نفری،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام بلڈنگ انسپکٹرز اپنے ایریا کی مسلسل نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کریں،ملتان شہر کی خوبصورتی میں بگاڑ پیدا کرنے والی غیر قانونی بلڈنگ کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں