8

ملتان،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن،قبضہ واگزار کرا لیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن،انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے لودھی کالونی روڈ رحمت کالونی میں یوٹیلٹی پلاٹس پر قابض خانہ بدوشوں کو دی گئی مہلت کے بعد قبضہ واگزار کرا لیا،علاوہ ازیں موضع طرف مبارک دوم بوسن روڈ الیاس ٹاؤن میں بنایا گیا غیر قانونی گیٹ گرا دیا گیا،جبکہ واپڈا ٹاؤن فیز ون بلاک ای میں ہاٹ اوون ریسٹورینٹ مالکان کی جانب سے گراسی پلاٹ میں قائم تجاوزات تندور اور باربی کیو سیٹ اپ کو ہٹوا کر گراسی پلاٹ کو تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز،انفورسمنٹ عملہ، ہیوی مشینری اورنفری پولیس و لیڈی پولیس سٹاف آپریشن میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں