12

ملتان،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی،رشید آباد ایل ایم کیو روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن،رشید آباد ایل ایم کیو روڈ پر یو ٹرن کے ساتھ تجاوزات کے باعث ٹریفک بلاک رہنے کے مسئلہ کے پیش نظر انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے یوٹرن کے اطراف میں قائم تجاوزات اور برکس سپلائر کو ہٹوا کر تجاوزات کو کلیئر کروا دیا،جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی،جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں