15

ملتان،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی،فاطمہ جناح ٹاؤن بلاک جی سے قبضہ واگزار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نےاسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فاطمہ جناح ٹاؤن بلاک جی پلاٹ نمبر 322,332 اور 312 کا قبضہ واگزار کروا لیا، آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی،جبکہ ڈائریکٹر اسٹیٹ طاہر شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان، سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز، پولیس نفری بمعہ لیڈی کانسٹیبل،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں