13

ملتان،این اے 157 کی مختلف یونین کونسلز میں بجلی کے منصوبے کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ 2018 میں تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو معاشی بحران ورثہ میں ملا،تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل وقت میں ڈوبی ہوئی معیشت کو سنبھالا،مہنگائی سابقہ حکومت کا تحفہ ہے،مہنگائی پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں انشاء اللہ جلد قابو پا لیں گے،معیشت کی مضبوطی کے اشارے مل رہے ہیں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،اپوزیشن کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں،چور مچائے شور کے ایجنڈے پر گامزن ہے،نا اہل لیگ نے کرپشن کرکے ملک کی جڑیں کمزور کیں،آج بھی اسی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،انہو ں نے کہا وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے،ہم خالی وعدوں پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں،ماضی میں حلقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا،یہاں سے منتخب ہونے والے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے لیکن ان کا ایجنڈا عوامی ترقی نہیں تھا،ہم عوامی ترقی پر یقین رکھتے ہیں جو بھی مسائل ملے خلوص نیت سے عوامی ترقی پر صرف کر رہے ہیں،این اے 157میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،جن کی تکمیل سے علاقے کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،حلقے کی پسماندگی دور ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے این اے 157 کو ملتان کا مثالی حلقہ بنائیں گے،مخدومزادہ زین حسین قریشی نے اپنے انتخابی حلقے این اے 157 کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی کے متعدد منصبوں کا افتتاح کیا،انہوں نے موضع 5T جنوبی، موضع چک نمبر 13 ایم آر، چک نمبر 4T، چک 13MR جنوبی سائیڈ، چک نمبر 18MR، چک نمبر 3MR، چک نمبر 6T کی مختلف آبادی میں بجلی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا،اس موقع پر علاقہ مکینوں مقامی پارٹی کارکنوں نے افتتاحی تقریبات میں شرکت کی اور منصوبوں کی فراہمی پر مخدومزادہ زین حسین قریشی، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کیا،قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی این ا ے157 کی مختلف یونین کونسلوں میں وفات پا جانے والی شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے،انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی،اس موقع انہوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں