10

ملتان،ایڈیشنل سیشن جج کا منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم کامران نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ نے رواں سال مقدمہ نمبر 543 درج کیا،جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ منشیات برآمد ہوئی تھی،پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے،اس لئے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے،تاہم عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں