20

ملتان،ایڈیشنل کمشنر ریونیو اتھارٹی احمد حسن کی زیر صدارت ساٶتھ پنجاب ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ملتان احمد حسن کی زیرصدارت پی آر اے ملتان کمشنریٹ میں ساٶتھ پنجاب ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود گجر، سینٸرناٸب صدر اعجاز کریم، جنرل سیکرٹری حسن خان و دیگر عہدیداران نے شرکت کی،ورکشاپ کا مقصد ایسوسی ایشن کو الیکٹرانک انواٸس مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کرنا تھا،ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور یقین دہانی کرواٸی کہ ریسٹورنٹ مالکان الیکٹرانک انواٸس مانیٹرنگ سسٹم کو اپنے سسٹم کے ساتھ منسلک کریں گے اور غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو اعتماد میں لے کر ادارے کےساتھ رجسٹر کرواٸیں گے،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر احمد حسن نے شرکا کو ادارے کی طرف سے ہر طرح کی رہنماٸی اور تعاون کی یقین دہانی کرواٸی جس پر عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں