7

ملتان،ایک روز میں 107 بجلی چور پکڑے گئے،9 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں107 بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ80ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29 لاکھ58ہزار روپے جرمانہ عائد۔9مقدمات درج۔10اگست2021 کو ملتان میں22 بجلی چوروں کو950884روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان میں15صارفین کو 218822روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج،وہاڑی میں12بجلی چوروں کو346950روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں15بجلی چوروں کو351640 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں17صارفین کو377384روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج ،رحیم یار خان میں12بجلی چوروں کو232150روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں9بجلی چوروں کو173000روپے جرمانہ عائداوربہاولنگرمیں5بجلی چوروںکو307500روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں