23

ملتان،ایک روز میں 121 بجلی چور پکڑے گئے،36 لاکھ 70 ہزار جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 121 بجلی چور پکڑلئے،2لاکھ21ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر36 لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد،8مقدمات درج کئے گئے،11اگست2021 کو ملتان میں 11 بجلی چوروں کو279797روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 17صارفین کو 224442روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج،وہاڑی میں 15بجلی چوروں کو386752روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 11بجلی چوروں کو295764 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 21صارفین کو507340روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 14بجلی چوروں کو309500روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 12بجلی چوروں کو398000روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 6بجلی چوروں کو269821روپے جرمانہ عائداور خانیوال میں 14بجلی چوروں کو 999307روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں