8

ملتان،ایک روز میں 128 بجلی چور پکڑے گئے،جرمانے عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں128 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،ایک لاکھ79ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر32لاکھ85ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،3 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،13اکتوبر2021 کو ملتان سرکل میں26بجلی چوروں کو8لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ،اورایک ایف آئی آر درج کروائی گئی،ڈی جی خان سرکل میں26افراد کو6 لاکھ46 ہزارروپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، وہاڑی سرکل میں6صارفین کو ایک لاکھ94ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں3صارفین کو94ہزارروپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں14افراد کو2لاکھ96ہزار روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں14بجلی چوروں کو2لاکھ41ہزار روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں25 صارفین کو5لاکھ68ہزارروپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر سرکل میں3 بجلی چوروں کوایک لاکھ18 ہزارروپے جرمانہ عائد ، خانیوال سرکل میں11صارفین کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں