10

ملتان،ایک روز میں 140 بجلی چور پکڑے گئے،10 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 140بجلی چورپکڑلئے،2 لاکھ40ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر38 لاکھ23ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،10مقدمات درج کئے گئے،10ستمبر2021 کو ملتان میں 24بجلی چوروں کو726080روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 17صارفین کو346136روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں 4 بجلی چوروں کو152483روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 17بجلی چوروں کو557900روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،ساہیوال میں 20صارفین کو472818روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج،رحیم یار خان میں 18بجلی چوروں کو294120روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ میں 27بجلی چوروں کو 690302روپے جرمانہ عائداورتین مقدمات درج،بہاولنگر میں 2بجلی چوروں کو100000 روپے جرمانہ عائد اور خانیوال میں 11بجلی چوروں کو 483246 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور5مقدمات درج ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں