23

ملتان،ایک روز میں 89 بجلی چور پکڑے گئے،2 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں89 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،99 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ17ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا،2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے،30 نومبر2021 کو ملتان سرکل میں16بجلی چوروں کو243299روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان سرکل میں14افراد کو267920روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں7 صارفین کو138890روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں5بجلی چوروں کو110624روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، ساہیوال سرکل میں13بجلی چوروں کو267425 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،رحیم یار خان سرکل میں32بجلی چوروں کو634000روپے جرمانہ عائد اور مظفر گڑھ سرکل میں2صارفین کو 55000روپے جرمانہ عائد کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں