10

ملتان،بارش کے دوران واسا میں ہائی الرٹ جاری،تمام سیوریج ،ڈسپوزل سٹیشنوں کے افسران فوری طور پر فیلڈ میں طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیا،اورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا شہر بھر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے لیے شروع ہونے والا آپریشن شب بھر جاری رہا منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے بوسن روڈ،ایل ایم کیو روڈ، رشید آباد چوک، میٹرو روٹ،وہاڑی روڈ،حافظ جمال روڈ،دولت گیٹ،معصوم شاہ روڈ،ر، چوک کمہاراں والا، شاہ رکن عالم کالونی، جنرل بس سٹینڈ، وہاڑی چوک سمیت،مختلف ڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے اور سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے کا حکم دیااور تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر بھی ہمراہ تھے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن نے اس دوران ایم ڈی واساکو بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق،سمیجہ آباد ڈسپوزل سٹیشن پر 30ملی میٹر چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 7 ملی میٹر،کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن کے اطراف علاقوں میں صرف بوندا باندی ہوئی اس دوران جن ڈسپوزل اسٹیشنز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ تھی ان کو جنریٹرز کے ذریعے چلایا گیا ایم ڈی واسا نے شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق اعلیٰ حکام کو کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی انہوں نے تمام سیوریج افسران کو شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں