23

ملتان،بجلی چوری میں ملوث 120 افراد پکڑے گئے،مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں120افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،ایک لاکھ80ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لاکھ12ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،5ایف آئی آرز درج کی گئی،27اکتوبر2021ء کو ملتان سرکل میں11بجلی چوروں کو3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا،ڈی جی خان سرکل میں23افراد کو3 لاکھ39ہزار روپے جرمانہ عائداورایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج، وہاڑی سرکل میں4 صارفین کو77 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں7افراد کو7لاکھ88ہزار روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،ساہیوال سرکل میں8بجلی چوروں کو2 لاکھ8ہزار روپے جرمانہ عائداور2بجلی چور وں کے خلاف ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان سرکل میں50 صارفین کو6 لاکھ33ہزارروپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،مظفرگڑھ سرکل میں13 بجلی چوروں کوایک لاکھ49ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں3صارفین کو60ہزارروپے جرمانہ عائداورخانیوال سرکل میں ایک صارف کو 52ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں