12

ملتان،بجلی چوری میں ملوث 60 افراد پکڑے گئے،41 لاکھ جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس (ایم اینڈ ایس) نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے60افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،3لاکھ79ہزار سے زائد یونٹس چوری کرنے پر 41لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا، 19لاکھ78ہزارروپے سے زائد رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کرائے گئے،ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس میپکو انجینئر جاوید اقبال گِل کی ہدایت پر ٹیسٹ انسپکٹرز کامران جعفری، محمد سعید، لیب اسسٹنٹ سجاد حسین، لائن سپریٹنڈنٹس جاوید اختر، راؤ دانیال اور محمد امین پر مشتمل ٹیم نے جولائی2021ء کے دوران شاہ رکن عالم ڈویژن میں 9صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انہیں ایک لاکھ88ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا،ممتازآبادڈویژن میں 3بجلی چوروں کو 4لاکھ روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ ڈویژن میں ایک صارف کو 81ہزارروپے، راجن پورڈویژن میں 11بجلی چوروں کو 8لاکھ86ہزارروپے اور خانپور ڈویژن میں 36صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرنے پر 25لاکھ46ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں