9

ملتان،بجلی چوری میں ملوث 68 افراد پکڑے گئے،6 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 68 بجلی چورپکڑلئے،79ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر14لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،6مقدمات درج کئے گئے،2اگست2021 کو ملتان میں ایک بجلی چور کو25000روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 18صارفین کو 217495روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،وہاڑی میں 5صارفین کو 76985 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 7بجلی چوروں کو168251 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 17صارفین کو344495 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 5صارفین کو70000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 10بجلی چوروں کو 106992 روپے جرمانہ عائد اور بہاولنگرمیں 5بجلی چوروں کو412981روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں