10

ملتان،بجلی چوری کرتے 107 افراد پکڑے گئے،22 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 107 بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ33ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ49ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،16مقدمات درج کئے،13اگست2021 کوملتان میں 15صارفین کو 458676روپے جرمانہ عائدکیاگیا،ڈی جی خان میں 19صارفین کو 331213روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،وہاڑی میں 7بجلی چوروں کو132410روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 14بجلی چوروں کو434772 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،ساہیوال میں 17صارفین کو266952روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 24بجلی چوروں کو384000روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 8بجلی چوروں کو130000روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں ایک بجلی چورکو20000 روپے جرمانہ عائداور خانیوال میں 2بجلی چوروں کو91500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں