11

ملتان،بجلی چوری کرتے 107 افراد پکڑے گئے،8 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 107 بجلی چور پکڑلئے،ایک لاکھ49ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29 لاکھ36ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،8مقدمات درج کئے گئے،16اگست2021 کوملتان میں 18صارفین کو 662100روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 18صارفین کو 334747روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،وہاڑی میں 9بجلی چوروں کو177374روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 10بجلی چوروں کو345468 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،ساہیوال میں 19صارفین کو507375روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 13بجلی چوروں کو336000روپے جرمانہ عائد، مظفر گڑھ میں 13بجلی چوروں کو243000روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 2بجلی چوروں کو145000 روپے جرمانہ عائداور خانیوال میں 5بجلی چوروں کو185698روپے جرمانہ عائد اورایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں