3

ملتان،بس ٹرمینل پرمسافروں کو ٹریفک قوانین اور نوسربازوں بارے آگاہی لیکچر

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے بس اسٹینڈز پر ٹریفک آگاہی لیکچر کا سلسلہ جاری ہے،ٹریفک پولیس نے بس ٹرمینل پر مسافروں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ نوسربازوں کے بارے بھی بتایا،ٹریفک پولیس خرم ممبر ایجوکیشن یونٹ نے کہا کہ دوران سفر کسی اجنبی شخص سے لے کوئی بھی چیز نہ کھائیں،کھانے میں کوئی بھی نشہ آور چیز ہو سکتی ہے،جس کو کھا کر آپ بے ہوش ہوسکتے ہیں ،کوئی نوسرباز آپ دیکھیں تو پولیس کو بتائیں تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے،بس اسٹینڈ کے مینیجر کو بھی بتایا کہ جہاں سی سی ٹی وی کمرے کی ضرورت ہے وہاں کمرے لگواہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں