5

ملتان،بکریاں چوری،زمیندار کا خواتین اور بچوں کو بھی رسیوں سے باندھ کر تشدد

ملتان کے علاقہ بستی غریب آباد چک نمبر 11/f کے متاثرہ مزدور شہری پیراں ڈتہ نے اہلخانہ منصب مائی، محمد فیاض، عبد الغفور، جاوید ودیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے زمیندار امان اللہ اور اس کے بھائی حمید اللہ نے مجھ پر بکریاں چوری کرنے کے الزام میں اپنے رشتہ داروں شیر محمد ، شوکت سمیت بیس سے زائد جرائم پیشہ ساتھیوں کے ہمراہ میرے بزرگ عبد الغفور، بھائی اللہ دتہ سمیت خواتین، بچوں کو رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا،تاہم علاقہ کے سیاسی و سماجی رہنما مہر ارشد واہگہ کی ضمانت پر مذکورہ ملزمان نے ہمیں بمشکل چھوڑا اس بارے جب ہم نے 15پر کال کی تو لودھراں کے علاقہ جلہ آرائیں کی پولیس تو جائے وقوع پر پہنچ گئی مگر ہماری دادرسی کی بجائے الٹا مذکورہ ملزمان سے مل گئی وجہ عناد یہ ہے کہ علاقہ کے زمیندار امان اللہ، حمید اللہ کے ڈیرے سے ان کی چند روز قبل بکریاں چوری ہوئیں جس کا الزام انہوں نے ہم پر لگا دیا کہ کھرا ان کے گھر تک پہنچا ہے کیونکہ کتے نے ان کے گھر کی نشاندہی کی ہے انہوں نے کہا کہ وقوعہ بارے سی پی او ملتان کو درخواست دینے گئے مگر متعلقہ اہلکار نے سی پی او سے ملنے سے منع کردیا انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے فی الفور مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دینے اور جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں