14

ملتان،تمام اداروں کو”نو ویکسی نیشن نو سروس“ کی ہدایات جاری

ملتان( کامران سعید سے)ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،اب اگر ویکسی نیشن نہیں تو دفاتر میں خدمت بھی نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام اداروں کو”نو ویکسی نیشن نو سروس“ کی ہدایات جاری کردی ہیں،سرکاری محکموں، نجی اداروں اور بنکوں کو نو ویکسی نیشن نو سروس کے بورڈ آویزاں کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے،سرکاری اداروں کے افسران سے سٹاف کی ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ بھی طلب کر لئے گئے ہیں،ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کو لیٹر لکھ دیا جائے گا،اس کے علاوہ سپیشل پرائس مجسٹریٹس کے ذریعے ریسٹورنٹس،بڑے مالز، برانڈیڈ سٹورز میں ملازمین کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور مویشی منڈیوں میں کورونا ویکسی نیشن کیمپس لگانے کی ہدایت کر دی ہے،نئی ہدایات این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن ٹارگٹ ملنے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ این سی او سی نے کورونا وبا ءکی نئی لہر کے اثرات سے بچنے کے لئے 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں