9

ملتان،جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل ملتان میں جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی آگاہی واک کا اہتمام کی گیا،جس کا آغاز سول ویٹرنری ہسپتال ملتان سے ہوا اور اختتام پیر کالونی روڈ پر کیا گیا،واک کی قیادت ڈاکٹر شہزاد علی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان اور ڈاکٹر محمد شفیع انچارج بروک ہسپتال ملتان نے کی،اس موقع پر ڈاکٹر لبنیٰ،ڈاکٹر انعم و دیگر لائیو سٹاک کے ڈاکٹر ،پیراویٹس اور فارمرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس واک کا مقصد عوام میں جانوروں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں